بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی افواہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ماہیما چوہدری دلہن کے لباس میں اور سنجے مشرا دلہا کے لباس میں نظر آئے، دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں مداح اور فوٹوگرافرز ان کے اردگرد موجود تھے۔ ماہیما نے ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا، ’یہ لوگ باراتی ہیں مٹھائی کھا کر جانا‘۔
View this post on Instagram
ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا ماہیما چوہدری دوسری دوسری شادی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ خبریں اس وقت دم توڑ گئیں جب پتہ چلا کہ یہ منظر کسی حقیقی شادی کا نہیں بلکہ فلم ’دُرلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی پروموشن کے دوران شوٹ کیا گیا تھا۔
ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا فلم کی پروموشن کے لیے دلہن اور دلہا کے لباس میں ملبوس ہوئے۔ فلم کے عنوان کے مطابق یہ ایک دوسری شادی کی کہانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا پھر سے دلہن بننے کو تیار؟ دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی
ماہیما نے حال ہی میں فلم کا موشن پوسٹر شیئر کیا، جس میں ایک 50 سالہ شخص کی دوسری شادی کی کہانی دکھائی گئی ہے اور کیپشن میں لکھا گیا ہے ’تیار ہو جائیے بارات جلدی نکلے گی‘۔
واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔














