مسی سپی، لاپتا پالتو کتیا 5 سال بعد مالکن کو مل گئی

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست مسی سپی کے شہر لیوسڈیل سے تقریباً 5 سال قبل لاپتا ہونے والی ننھی کتیا بالآخر فلوریڈا کے شہر ڈی لینڈ سے مل گئی، جہاں سے اس کی اصل مالکن تک پہنچنے میں مدد ملی۔

پینی نامی یہ کتیا، جو چیہواہوا اور ڈاکسنڈ نسل کا ملاپ ہے، کرسٹی ٹیلر کے گھر سے غائب ہوئی تھی۔ دن، مہینے اور سال گزر گئے مگر پینی کا کوئی سراغ نہ ملا، یہاں تک کہ 21 اکتوبر کو اسے فلوریڈا کی ایک سڑک پر ٹریفک سے بچتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ: جنگل میں 6 سال مفروری کاٹنے والا کتا بالآخر ڈھونڈ لیا گیا

بریانا رائیڈ آؤٹ اور ان کے بوائے فرینڈ ڈینیئل لنوچی نے پینی کو اپنے گھر لے جا کر اس کی دیکھ بھال کی اور سوشل میڈیا پر اس کی مالکن کی تلاش شروع کی۔

چند روز بعد جب اسے مقامی شیلٹر لے جایا گیا تو وہاں مائیکرو چِپ اسکین سے معلوم ہوا کہ یہ کتیا 520 میل دور لیوسڈیل سے لاپتا رپورٹ ہوئی تھی۔

یہ اطلاع ملنے پر کرسٹی ٹیلر فلوریڈا پہنچیں اور کئی سال بعد پینی سے دوبارہ مل گئیں۔ ٹیلر کے مطابق پینی بالکل ٹھیک حالت میں ہے اور لگتا ہے کہ اس کی اچھی دیکھ بھال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں پالتو جانوروں کا کھانا چرانے والا نقاب پوش ریکون نکلا

ٹیلر نے بتایا کہ پینی پہلے سے کچھ موٹی ہو چکی ہے اور اس کا وزن بڑھ گیا ہے، لیکن وہ خوش ہیں کہ ان کی پالتو ساتھی صحیح سلامت گھر واپس آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت شکر گزار ہیں کہ پینی کو اس عرصے میں محفوظ رکھا گیا اور آخرکار وہ اپنی اصل مالکن تک پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ