دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپیئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سابق اولمپک چیمپئن اور فرانسیسی سائیکل سوار چارلس کوست (Charles Coste) 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فرانس کی وزیرِ کھیل مارینا فیراری نے کی۔

مارینا فیراری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ چارلس کوست کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی۔ وہ 101 برس کی عمر میں کھیلوں کی ایک عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں۔

چارلس کوست نے 1948 کے لندن اولمپکس میں ٹیم پرسوٹ سائیکلنگ ایونٹ میں فرانس کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں مشعل بردار کے طور پر بھی شریک ہوئے تھے۔

8 فروری 1924 کو پیدا ہونے والے چارلس کوست کا سائیکلنگ کیریئر دوسری عالمی جنگ کے باعث کچھ عرصہ رکا رہا، مگر جنگ کے بعد انہوں نے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔

 انہوں نے 1947 میں فرانسیسی قومی چیمپئن شپ جیتی، اور اگلے ہی سال لندن اولمپکس میں برطانیہ کو سیمی فائنل اور اٹلی کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

جنوری میں ہنگری کی جمناسٹ ایگنس کیلیٹی کے انتقال کے بعد چارلس کوست دنیا کے سب سے معمر زندہ اولمپک چیمپئن تھے، جو اب 101 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو الوداع کہہ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ