بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کی پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی اور اعزازی مہمان کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں مہمان خصوصی احسن اقبال نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر قومی معیشت کی بہتری اور پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس شعبے سے وابستہ مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے عوامی آگہی اور ادارہ جاتی تعاون ضروری ہے۔

احسن اقبال نے پاک بحریہ کی جانب سے بحری وسائل کے فروغ، تحقیق اور بلیو اکانومی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد کو سراہا۔

مزید پڑھیے: میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی

بعدازاں انہوں نے تقریب کا باضابطہ افتتاح کیا یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور ایکسپو میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

یہ 4 روزہ ایونٹ پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے جو 6 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں 44 ممالک کے وفود اور 178 ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک ہیں جو پاکستان کے بحری شعبے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور کے فروغ، تجارتی و صنعتی تعاون اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم

تقریب میں سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود، صنعت و کاروباری برادری کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟