صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے، کیونکہ ان کے مطابق یہ ترمیم صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے قرارداد جمع کرانی تھی۔

مزید پڑھیں: 9مئی میں ملوث سہیل آفریدی کی عوامی عہدے کے لیے اہلیت سوالیہ نشان ہے، اختیار ولی

سہیل آفریدی نے کہاکہ جب سے وہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، انہوں نے متعدد بار ملاقات کی کوشش کی مگر ملاقات نہ ہو سکی، حتیٰ کہ وہ ہائیکورٹ بھی گئے تاکہ ملاقات ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اس لیے یہاں قرارداد جمع کرانا مناسب سمجھا۔

سہیل آفریدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے کیونکہ یہ صوبائی خودمختاری پر غیر قانونی حملہ ہے اور کسی بھی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی محافظ رہے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تحت خیبرپختونخوا کا این ایف سی شیئر 19.4 فیصد بنتا ہے، اور صوبے کا حق وفاق سے ساڑھے 7 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور صوبوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہئیں، اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور ہمارے شہدا نے ملک کی خاطر جانیں دی ہیں، اس لیے قربانیاں دینے والے صوبے کی عزت اور قدر کی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ