برسلز میں یورپی کمیشن کی ترجمان سے اسرائیل کے غزہ میں کردار پر سوال پوچھنے پر اطالوی صحافی گیبریلے نونزیاتی کو خبر ایجنسی نووا نے ملازمت سے نکال دیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف پوسٹ پر برطرف ہونیوالی آسٹریلوی خاتون صحافی نے مقدمہ جیت لیا
نونزیاتی نے پوچھا تھا کہ اگر روس کو یوکرین کی تباہی کا معاوضہ دینا چاہیے تو کیا اسرائیل کو بھی غزہ کی تعمیرِ نو کی قیمت ادا کرنی چاہیے؟ سوال کے چند دن بعد ہی صحافی کو ان کی ایجنسی ’نووا‘ نے نوکری سے برطرف کر دیا۔
مزید پڑھیں: لبنانی نژاد خاتون صحافی کی برطرفی پر آسٹریلین صحافیوں میں اضطراب کیوں؟
ادارے نے اس سوال کو ’باعثِ شرمندگی‘ قرار دیا، جبکہ اطالوی صحافتی تنظیم نے برطرفی کو ’اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ‘ کہا ہے۔













