دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز برابر

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

آج کا میچ فیصل آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سلمان آغا اور محمد نواز نے نصف سینچریاں بنائیں۔ آخری 10 اوورز میں 90 رنز اسکور کیے۔  جبکہ سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

💪 Crunched and cleared! Salman Ali Agha lifts it over cover for FOUR🔥

قومی کرکٹ ٹیم اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہی، اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگرنے نے 4 اور پیٹر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کوربن بوش کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا، کپتان ڈیوڈ ملر اور جیرالڈ کوئیٹزی پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

جنوبی افریقہ کی اننگز

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ڈی زورزی نے 76 اور پریٹوریس نے 46 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اس کے علاوہ میتھو بریٹزکے بھی 17 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان  اسکواڈ:

آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

جنوبی افریقہ اسکواڈ

سیریز کے دوسرے ایک روزہ میں میتھیو بریٹزکے جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں، جبکہ ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، لہوان دری پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، سینیتمبا قشیلے، ڈونووان فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، ناندرے برگر اور نکابایومزی پیٹر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟