چوہدری شجاعت سے فواد چوہدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیاسی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران پاکستان کی تعمیر وترقی اور ملک کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ مفاہمت اور رواداری کی سیاست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے لوگوں کو آپس میں جوڑا ہے، سابق وزیراعظم سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کی اور آئندہ بھی رہنمائی لیتے رہیں گے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں قریبی روابط وقت کی ضرورت ہے ، پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے مئی کی جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، اور اب دہشتگردوں سے بھی برسر پیکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ