سعودی فیشن کمیشن نے ’سعودی فیبرک آف دی فیوچر: پائیداری، اختراع اور سرمایہ کاری‘ کے عنوان سے ایک نئے ایونٹ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ کولیٹرل گُڈ، آئی ای یونیورسٹی، محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی (ِمسک سٹی)، مسک انٹرپرینیورز کمیونٹی اور پروالٹس کیپیٹل پارٹنرز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
اس کا افتتاحی پروگرام 25 نومبر 2025 کو ریاض کے مسک سٹی میں منعقد ہوگا۔
مسک سٹی اس ایونٹ کی میزبان اور شراکت دار ہوگی جو تخلیقی صلاحیت، پائیداری اور اختراع کو فروغ دینے کے اپنے مشن کی عکاسی کرے گی۔
یہ فورم علمی تبادلے، شراکت داری اور تخلیقی سوچ کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں نئے خیالات، کاروباری ذہانت اور عالمی تعاون کو فروغ مل سکے گا۔
مزید پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے
ایونٹ میں عالمی اور مقامی فیشن، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے رہنما شریک ہوں گے تاکہ سعودی عرب میں ایک پائیدار فیشن اور ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے قیام کے لیے مستقبل کی سمت متعین کی جا سکے۔
یہ فورم صنعت، تعلیمی اداروں، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور حکومتی نمائندوں کے باہمی تعاون سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر فیشن انوویشن اور پائیدار فیشن کے مرکز کے طور پر ابھارنے کی کوشش کرے گا۔
پروگرام میں حکومتی نمائندوں، عالمی صنعت کے ماہرین اور وینچر کیپیٹلسٹز کی کلیدی نشستیںبھی شامل ہوں گی جن میں پائیداری اور اختراع کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز کی صدارت مل گئی
اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنسز، اسٹارٹ اپ پچ مقابلے اور نیٹ ورکنگ سیشنز بھی ہوں گے جہاں مقامی اسٹارٹ اپس اپنے خیالات کو بڑے سرمایہ کاروں اور ریٹیل ماہرین کے سامنے پیش کر سکیں گے۔
منتخب اسٹارٹ اپس کو انعامات، رہنمائی اور انڈسٹری کی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی ترقی کو مزید آگے بڑھا سکیں۔
اس مثالی اقدام کے اغراض و مقاصد
فیشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے فیشن سیکٹر کو پائیداری کی سمت منتقل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
کمیشن تخلیقی صلاحیت اور پائیداری کو یکجا کرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی ماحولیاتی و فیشن معیارات سے ہم آہنگی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔














