27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جاری

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کراچی میں جاری ہے، جس میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں وقفہ کیوں کیا گیا؟

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، قادر پٹیل، قادر بلوچ، امجد حسین ایڈووکیٹ، نفیسہ شاہ، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ شریک ہیں۔

اس کے علاوہ قمر زمان کائرہ، نیئر بخاری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجا پرویز اشرف، رضا ربانی اور آزاد کشمیر کی قیادت بھی شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئےگا۔

اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنا ممکن نہیں، شازیہ مری

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شازیہ مری نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کا رول بیک کرنا ممکن نہیں، آج ہونے والے اجلاس میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائےگا۔

شازیہ مری نے کہاکہ پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور کسی بھی ایسے منصوبے کی حمایت نہیں کرے گی جو صوبوں کے اختیارات محدود کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی صوبوں کو دیے گئے اختیارات واپس نہیں لے سکتی اور ایسے کسی پروپوزل کی حمایت نہیں کرے گی جو اختیارات میں کمی کرے۔ تاہم اگر آئینی ترمیم سے نظام میں بہتری ممکن ہو تو پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

واضح رہے کہ حکومت نے ستائیسویں آئینی ترمیم لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اور امکانات ہیں کہ کل آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کردیا جائےگا، جس کے بعد اسے کمیٹی میں بھیجا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟