بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ووٹرز کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، اور ریکارڈ ٹرن آؤٹ رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے کے الیکشن کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ کا تناسب 64.66 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو ریاست کی تاریخ میں کسی بھی اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج

اس سے قبل 2000 کے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 62.57 فیصد ریکارڈ ہوا تھا، جبکہ لوک سبھا انتخابات میں بہار کی سب سے زیادہ حاضری 1998 میں 64.6 فیصد تھی۔

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ووٹ ڈالنے والے شہریوں اور انتخابی عملے کی محنت کو سراہا۔

ووٹر ٹرن آؤٹ میں یہ اضافہ اس لیے بھی قابلِ توجہ ہے کیونکہ ریاست میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جانچ پڑتال کے دوران 47 لاکھ نام حذف کردیے گئے تھے۔اس سے ووٹر بیس 7.89 کروڑ سے کم ہو کر 7.42 کروڑ رہ گیا، جس سے تناسب کے اعتبار سے ٹرن آؤٹ زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں صرف 121 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی، جبکہ باقی 122 نشستوں پر 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائےگا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ہمیشہ حکومتی مخالفت کا مظہر نہیں ہوتا۔

گزشتہ انتخابات میں بھی بہار میں مختلف مرحلوں کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا لیکن حکومت میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کا آغاز، پہلے مرحلے میں 28 فیصد ووٹنگ مکمل

پہلے مرحلے میں اہم سیاسی شخصیات میں مہاگٹھ بندھن کے رہنما تیجسوی یادو شامل تھے، جنہوں نے اپنے خاندانی حلقے راگھوپور سے انتخاب لڑا۔

گذشتہ 2020 کے انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری تھی جس نے 75 نشستیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟