جاوید چوہدری کو نوکری سے کیوں اور کیسے نکالا، اینکر نے ساری تفصیل بتادی

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ 19 سالہ طویل سفر اچانک ختم ہو گیا۔

جاوید چوہدری کے مطابق انہیں ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجاز الحق نے ملاقات کے دوران اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اعجاز الحق نے بتایا کہ ’ہمارا ساتھ بہت طویل رہا ہے، لیکن اب یہ سفر ختم ہونے جا رہا ہے۔ آپ کے دو آخری پروگرامز ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 19 سال بعد جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز چھوڑنے کا فیصلہ، مالکان نے کیا پیغام بھیجا تھا؟

جاوید چوہدری نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران سی ای او سے کہا کہ ان کا کالم پہلے ہی اشاعت کے لیے بھیجا جا چکا ہے، اگر ادارہ چاہے تو وہ اسے واپس منگوا لیں، تاہم اعجاز الحق نے جواب دیا کہ ’کالم چھپنے دیں، اس پر بعد میں بات کریں گے‘۔

جاوید چوہدری کے مطابق جب انہوں نے استفسار کیا کہ کالم کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کیا ہے؟ تو اعجاز الحق نے کہا کہ آپ بیرونِ ملک جا رہے ہیں، واپسی پر اس پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر سی ای او نے پوچھا کہ ’آپ کی کوئی ڈیمانڈ ہے؟‘ جس پر جاوید چوہدری نے کہا، میرا آپ سے 19 سال کا رشتہ رہا ہے، میں بھاؤ تاؤ نہیں کروں گا اور نہ ہی کوئی مطالبہ رکھوں گا۔

جاوید چوہدری کے مطابق ملاقات کے اختتام پر انہوں نے پیغام دیا کہ سلطان لاکھانی صاحب کو میرا سلام کہیے گا، اور انہیں کہیے گا کہ میں نے بہت سے بڑے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے مگر ان کے ساتھ کام کر کے لطف نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم

بعد ازاں جاوید چوہدری نے سلطان لاکھانی سے براہِ راست رابطہ کیا اور انہیں پیغام دیا کہ کوئی مسئلہ نہیں، جب آپ اسلام آباد آئیں تو ملاقات ضرور ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق سلطان لاکھانی نے فون کر کے جواب دیا کہ ’میں آپ کا پیغام محفوظ رکھوں گا، جب آپ کراچی آئیں تو ضرور ملاقات ہوگی، ہم ایک ساتھ کھانا کھائیں گے‘۔

یاد رہے کہ جاوید چوہدری پاکستان کے معروف صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے ایکسپریس نیوز پر اپنے پروگرام ’کل تک‘ کے ذریعے موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تبصرہ کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ