شمالی کوریا نے جمعہ کے روز ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو جاپان کے اقتصادی زون سے باہر سمندر میں گرا۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل پیونگ یانگ کے شمالی علاقے سے داغا گیا اور تقریباً 700 کلومیٹر فضا میں رہا۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ کسی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔
North Korea launched a ballistic missile off its east coast, South Korea said.
Japan reported it fell outside its economic zone with no damage. pic.twitter.com/nXtMIXK7hJ
— Clash Report (@clashreport) November 7, 2025
یہ میزائل تجربہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی اجازت دی ہے، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ پیونگ یانگ سخت ردعمل دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے غیر جوہری بننے کے تصور کو ’خیالی پلاؤ‘ قرار دے دیا
کریملن نے شمالی کوریا کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیونگ یانگ کو اپنی سلامتی کے لیے ایسے اقدامات کا ’جائز حق‘ حاصل ہے، جب کہ جاپان نے اس تجربے کو ’ناقابلِ معافی‘ قرار دیا۔

ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا کی جوہری آبدوز کی تیاری خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرے گی۔ شمالی کوریا حالیہ برسوں میں اپنے میزائل پروگرام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ روس اور چین سے تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔













