پنجاب: 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 10ویں جیپ ریلی اور مقامی ثقافتی میلے کی تقریبات کے موقع پر ہفتہ 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟

ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور ریلی کے شرکا و تماشائیوں کی آسانی کے پیش نظر کیا ہے۔

ریلی: سنسنی خیز مقابلے اور بین الاقوامی شرکت

یہ 4 روزہ ریلی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جمعرات کے روز شروع ہوئی۔

ریلی کے مقابلے مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے ریگستانی راستوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی ماہر ڈرائیورز شریک ہیں۔

شیڈول اور ریس کیٹیگریز

سرکاری شیڈول کے مطابق رجسٹریشن، ٹیکنیکل اور میڈیکل معائنے کا عمل جمعرات کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔

مزید پڑھیے: سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ 7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چھاگا مانگا میں ہوگا جب کہ اسٹاک کیٹیگری کی ریس 8 نومبر کو اور موڈیفائیڈ و خواتین کیٹیگری کے مقابلے 9 نومبر (اتوار) کو ہوں گے۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب فیصل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غضنفر علی شاہ کے مطابق ریلی کے دوران 400 سے زائد پولیس اہلکار، 3 ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹرز تعینات ہوں گے جبکہ ریلی کے تمام راستوں پر سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شرکا و تماشائیوں کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ عوام اس ایونٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول میں محظوظ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 4 تا 6 نومبر تعطیل دیہ تھی جبکہ 8 نومبر کی اضافی عام تعطیل کا اطلاق خصوصی طور پر جیپ ریلی اور مقامی میلے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا