بھارت کو ویمنز کرکٹ ورلڈکپ جتوانے کے بعد کرنٹی گاؤڈ اپنے والد کو انصاف دلوانے کے قریب پہنچ گئیں

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 22 سالہ فاسٹ بالر کرنٹی گاؤد نے اپنے ملک کو پہلا آئی سی سی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ جتوایا اور یہ کامیابی نہ صرف ملک بلکہ ایک خاندان کے لیے بھی تھی جس نے 13 سال تک انصاف اور پہچان کا انتظار کیا۔

جمعہ کو بھوپال میں ایک تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کرنٹی گاؤد کو شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلیٰ نے کرنٹی کے والد کو بحال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ ہم موجودہ قوانین کے مطابق آپ کے والد کی بحالی پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا

کرنٹی کے والد مننا لال گاؤد ایک پولیس کانسٹیبل تھے، جنہیں 2012 میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران معطل کر دیا گیا تھا۔ تب سے، چھترپور ضلع کے گھوراڑا گاؤں میں رہنے والے اس خاندان نے غربت اور سماجی تضحیک کا سامنا کیا۔ کرنٹی کے بھائی روزانہ مزدوری اور بس کنڈکٹر کے کام کرتے رہے تاکہ خاندان کا گذارا ہو سکے۔

ان مشکلات کے باوجود، کرنٹی نے دیہی میدانوں سے عالمی سطح تک کا سفر طے کیا۔ ان کے 3 اوورز میں صرف 16 رنز دینے سے بھارت کو خواتین کرکٹ میں پہلا عالمی ٹائٹل دلایا۔ ان کی والدہ نیلم سنگھ گاؤد جشن کے دوران خاموشی سے روئیں، جبکہ بہن بھائی فخر سے میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سدرہ امین آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

ان کی بڑی بہن روشنی سنگھ گاؤد نے کہا کہ لوگ اسے لڑکوں کے ساتھ کھیلنے پر مذاق کا نشانہ بناتے تھے، لیکن کرنٹی رکی نہیں۔ کوچ راجیو برتھاری نے اس کی صلاحیت دیکھی اور یہی نقطہ آغاز تھا۔

ڈاکٹر یادو نے اعلان کیا کہ 15 نومبر کو جابالپور میں کرنٹی کو ریاستی سطح کا اعزاز دیا جائے گا اور چھترپور میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ہوگی۔ گاؤد خاندان کے لیے یہ امید کا لمحہ ہے کہ ان کی جدوجہد اور قومی فخر ایک ساتھ منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ