وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ بھارت سے آئے مذہبی وفد اور جتھیدار اکال تخت جیانی کلدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ وفاقی و ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے۔
*صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا سکھ وفد کے ہمراہ گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ*
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت سے آئے سکھ یاتری وفد کے ہمراہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا۔@OfficialDPRPP @Rporwp pic.twitter.com/nEa3ui5iFv
— Attock Police (@AttockDpo) November 7, 2025
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرتارپور راہداری حکومتِ پاکستان کی جانب سے سکھ قوم کو ایک تاریخی تحفہ ہے، لیکن بھارت نے اسے 7 مئی سے بند رکھا ہوا ہے، جو سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ اپنی پالیسی میں مثبت تبدیلی لا کر راہداری فوری کھولے۔
بھارتی جتھیدار جیانی کلدیپ سنگھ نے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی زمین سے سکھ قوم کا گہرا روحانی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے ہر مہمان کا احترام اور حفاظت کی جاتی ہے اور انتظامات شاندار اور قابلِ ستائش ہیں۔













