پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں 3 ایک روزہ میچز شامل ہیں۔
🚨 Calling all fans in the UK 🇬🇧📱
Catch every moment of the Pakistan 🆚 Sri Lanka ODI series live on the PCB Live App – your exclusive destination for Pakistan cricket! 🏏📺
Download now and sign up ➡️ https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #PCBLIVE pic.twitter.com/Kq1SLW1mBg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2025
اس سیریز میں علی نقوی سیریز کے تمام میچز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
پہلے میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ صائقہ شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

دوسرے میچ میں صائقہ شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر مقرر ہیں۔
تیسرے میچ الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے، جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ سکسز: کویت کو شکست دیکر پاکستان چھٹی بار چیمپیئن بن گیا
یہ باقاعدہ اعلان اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سیریز کے دوران میچز شفاف اور منصفانہ انداز میں کھیلیں جائیں۔














