22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ شدت جذبات سے رو پڑے

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربیا کے نوواک جوکووچ 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر زارو قطار رونے لگے۔

اتوار کو میلبرن میں سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفنوس سٹسیپاس کے درمیان ہوا۔

جوکووچ شروع سے ہی حریف پر حاوی رہے، انہوں نے پہلا سیٹ چھ ۔ تین سے اپنے نام کیا، دوسرا سیٹ سنسنی خیزرہا، جس میں جوکووچ نے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی، سربین اسٹار نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ بھی ٹائی بریکرپر سات چھ سے جیت کر ریکارڈ دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جیت کے بعد 35 سالہ جوکووچ اپنی ٹیم ممبرز اور فیملی کے پاس گئے اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوواک جوکووچ ٹائٹل جیتنے کے بعد منہ پر تولیہ رکھ کر پھوٹ ،پھوٹ کر رو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ نوواک جوکووچ کے گرینڈ سلم ٹائٹلز کی تعداد(22 )رافیل نڈال کے برابر ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟