27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی گئی ہے، اس موقع پر اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد نے27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے، اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی کرسی کا گیھراؤ کرلیا۔
اپوزیشن ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ گنتی کے بغیر اجلاس کی کارروائی کیسے جاری رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف اللہ ابڑو اور احمد خان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا
اپوزیشن کے ہنگامے کے باوجود 27ویں ترمیم کے لیے حکومت کو درکار نمبر 64 پورے ہوگئے، جے یو آئی کے احمد خان ترمیم کے حق میں کھڑے ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو بھی ترمیم کے حق میں کھڑے ہوئے۔













