چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے مینوفیکچررز اور خریداروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، شادی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود سونے کے زیورات بنانے والوں کا کاروبار ٹھنڈا ہے لیکن ساتھ ہی بڑے بڑے برانڈز نے اپنی نظریں چاندی پر گاڑھ لی ہیں اور چاندی کے بسکٹس بنانا شروع ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے جانتے ہیں کہ سونے اور چاندی کا مستقبل کیا ہے؟

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرر ایسوسی ایشن محمد ارشد نے وی نیوز کو بتایا کہ سونے کی قیمت کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں، اس کا انحصار عالمی مارکیٹ پر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ان کا کہنا ہے کہ ایک امید تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر کے مابین ملاقات سے سونے کی قیمتیں نیچے آجائیں گی لیکن ایسا نہ ہوا کیوں کہ جہاں سب سوچ رہے تھے کہ چین کو ٹیرف میں 25 فیصد ریلیف مل جائے گا لیکن صرف 10 فیصد ہی ریلیف دیا گیا۔

محمد ارشد کے مطابق سونے کی اس قیمت پر کام کرنا ہمارے لیے مشکل ہوگیا ہے، اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سونے کی قیمت میں 200 یا 300 ڈالر کا اتار چڑھاؤ آیا ہو۔ کبھی 5 یا کبھی 10 ڈالر آجاتا تھا جو قابل برداشت تھا لیکن اب جو صورت حال ہے اس میں تو مینوفیکچرر اور خریدار پریشان ہیں کیوں کہ یہ شادیوں کا سیزن ہے اور اس سیزن میں سونے کی جیولری دینا ایک روایت ہوا کرتی تھی۔

محمد ارشد نے کہاکہ اب چاندی نے سونے کی جگہ لے لی ہے پہلے سونا جس ریٹ پر ملتا تھا اب سلور 6 ہزار روپے تولا ہو چکا ہے۔ آنے والا وقت نا صرف چاندی کا ہے بلکہ جیولری بھی چاندی میں منتقل ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بہت سارے برانڈز نے سلور بسکٹ لانچ کردیے ہیں اور کچھ کرنے جا رہے ہیں۔

’معیار سب کا ایک جیسا ہے، اس وقت 10 تولے چاندی کی ڈیمانڈ زیادہ نہیں، جو 70 ہزار روپے تک مل رہا ہے جو عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہے۔‘

مزید پڑھیں: راولپنڈی کے ایسے جیولرز جو آج بھی اپنے گاہکوں کو سستا سونا دے رہے ہیں

محمد ارشد چاندی کو سونے کا متبادل دیکھ رہے ہیں، ان کے مطابق 1500 روپے فی تولے سے سلور 6 ہزار روپے تولا تک آگیا ہے مستقبل میں سونے کی طرح چاندی کے زیورات بنائے جائیں گے۔ اس سے ہمارا شعبہ دوبارہ اٹھے گا اور کام پھر سے اچھا ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ