پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں جنات موجود ہیں جنہوں نے ان کی گم شدہ چیزیں واپس لوٹا دیں۔
آمنہ ملک نے حال ہی میں پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں اکثر قیمتی اشیاء اور پیسے گم ہوجایا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ آمنہ ملک کیوں اپنی بیٹیوں کو شوبز کی دنیا سے دور رکھنا چاہتی ہیں؟
اداکارہ کے مطابق، ’میرے گھر سے پیسے اور دیگر چیزیں گم ہو رہی تھیں تو مجھے کسی نے کہا کہ گھر میں بھوت گھومتے ہیں تو اگر ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس کر دیتے ہیں‘۔
View this post on Instagram
آمنہ ملک نے مزید بتایا کہ میں نے ایک دن گھر میں بات کی کہ جو بھی یہاں موجود ہیں، چاہے وہ چھوٹا ہے یا بڑا برائے کرم میری چیزیں واپس کر دیں۔ پھر ایسا ہوا کہ میرے جو پیسے گمے تھے وہ واپس مل گئے‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں ان سے بات کرلیتی ہوں۔ میزبان نے سوال کیا کہ اگر جن ہی چوری کر رہے تھے تو انہوں نے چیزیں واپس کیوں کیں، اس پر آمنہ ملک نے کہا کہ ’کچھ جن کے بچے آ کر شرارت کرتے ہیں‘۔














