وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔
Punjab’s clean, green transformation is now on the world map. At COP30, CM Maryam Nawaz Sharif is showcasing how Punjab is turning vision into real climate action. #COP30 #PunjabAtCOP30#GreenPunjabAtCOP30 pic.twitter.com/xFXjauNYrJ
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 11, 2025
‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے بارے میں بات کی۔
جاسنڈا آرڈرن نے مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور بطور سابق وزیراعظم نیوزی لینڈ کے عوام کی خدمت میں ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔

برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے ممالک نے اپنے اپنے پویلینز قائم کیے ہیں، پویلین کا عنوان ’فرام دی انڈس ٹو دی ایمازون‘ رکھا گیا ہے، پویلین میں ستھرا پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کیے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے.
پاکستان پویلین حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بن گیا، جہاں بڑی اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں، پویلین کو قومی پرچم کے رنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے، پویلین میں ماحول کی بہتری کے حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں۔













