اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے کچھ لمحے پہلے جائے وقوعہ پر وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں: عدالتوں پر حملہ پاکستان پر وار، دہشتگردی کے معاملے پر سیاست نہیں کی جائےگی، بیرسٹر گوہر
فوٹیج میں یہ منظر بھی دکھائی دیتا ہے کہ دھماکے کے وقت ایک پولیس موبائل موقع پر موجود تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل عدالت کے باہر پہنچ گیا اور بظاہر عمارت کے اندر جانا چاہتا تھا تاہم سیکیورٹی چیکنگ کے باعث اندر نہ جاسکا اوردھماکے سے قبل کچھ دیر باہر سڑک پر بیٹھا رہا۔
دھماکے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اور کمشنر اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔












