ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق اجلاس اب 13 نومبر بروز جمعرات شام بجے کے بجائے بدھ کی شام 5 بجے ہوگا۔
سینیٹ اجلاس تیرہ نومبر کی بجاے کل بارہ نومبر کو طلب۔۔۔سینیٹ اجلاس کل بارہ نومبر پانچ بجے ہو گا نوٹیفیکشن جاری۔۔۔تاریخ اور وقت کی تبدیلی کے حوالے سے اراکین سینیٹ کو آگاہ کر دیا گیا
— Zahida Rao (@zahidarao123) November 11, 2025
چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے اجلاس جلد بلانے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔ آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ ڈالے گئے۔














