خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی میں ملک بھر میں بارش کی دعا کےلیے نمازِ استسقا کل بروز جمعرات ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد توبہ واستغفار کریں، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، نیک اعمال اور صدقات میں اضافہ کریں، نمازوں اور اذکار کا اہتمام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے
’لوگوں کے ساتھ آسانی اور بھلائی کا برتاؤ کریں، اور ضرورت مندوں کی مشکلات دور کریں، تاکہ اللہ تعالی اپنی رحمت سے ہمیں بارش عطا فرمائے اور ہماری حاجات پوری کرے۔‘
شاہی اعلان میں تمام اہلِ استطاعت کو نمازِ استسقا میں شریک ہونے کی ترغیب دی گئی ہے، تاکہ بندگی اور عاجزی کا اظہار ہو، اور دعا میں الحاح کے ساتھ اللہ تعالی سے رحمت وبرکت مانگی جائے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کیساتھ عسکری تعلقات کے لیے خدمات، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعزاز سے نوازا گیا
اعلان کے آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ملک وقوم پر رحم فرمائے، دعائیں قبول کرے، اور نازل ہونے والی بارش کو رحمت اور برکت کا سبب بنائے۔













