امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ جرگہ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور معاہدے کا حتمی مسودہ تقریباً تیار ہے، مغرب کی اذان کے بعد شرکا نماز ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس مسودے پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ جرگہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دن بھر مختلف نکات پر مشاورت کے بعد اب تمام شرکا اتفاقِ رائے سے ایک نتیجے پر پہنچنے کے قریب ہیں۔ حتمی مسودہ میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ عوام کو بھی اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ جرگہ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، یہاں تک کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو بھی مدعو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ، وفاق کو عملی سفارشات بھیجی جائیں گی

خواتین کی شرکت سے متعلق سوال پر ترجمان نے وضاحت کی کہ جرگے میں خواتین کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم زیادہ تر نے شرکت نہیں کی۔ البتہ جرگے کے اختتام پر ایک خاتون نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جب کہ سوات چیمبر آف کامرس کی صدر، جو ایک خاتون ہیں، وہ بھی تقریب میں شریک تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ