عرفان صدیقی اعلیٰ شخصیت کے حامل انسان تھے، انہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا، رانا ثنااللہ

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی اعلیٰ اوصاف کے حامل انسان تھے، جنہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا، ان کے کالمز اور تحریریں جاندار ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عرفان صدیقی جب بھی ملتے تھے تو کہتے تھے کیا چل رہا ہے، وہ ہمیں موجودہ حالات سے متعلق مشورے دیتے، ہماری کوتاہی پر ہمیں مشورتے دیتے اور ہماری رہنمائی کرتے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان کی عرفان صدیقی سے پہلی ملاقات 90 کی دہائی میں اس وقت ہوئی جب ان کا کالم نوائے وقت میں روزانہ چھپتا تھا، ان کی تحریریں اور کالمز جاندار ہوتے تھے، ہم نے بہت سے کالمز پڑھے لیکن جو جذبہ عرفان صدیقی کی تحروں میں ہوتا تھا، ان نے ہمیں اپنی تقریروں اور سیاسی زندگی میں بے پناہ مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں: عرفان صدیقی انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی تھے، وفات پر دلی رنج ہوا، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اعلیٰ شخصیت کے حامل تھے، ان کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ اتنے بڑے انسان تھے کہ میں نے کبھی ان کو غصے میں نہیں دیکھا اور نہ کبھی ان کو ناامید یا مایوس دیکھا، جیسے بھی حالات ہوتے وہ بڑے حوصلے میں ہوتے اور بڑی مدلل اور پرفہم گفتگو کرتے، ان کو کسی کے خلاف بات کرتے سنا نہ کبھی ان کو غصے میں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی موت سے مسلم لیگ ن اور ہم سب ایک عظیم انسان اور رہنما سے محروم ہوگئے، اللہ تعالی ان کی مغرت کرے اور ان کو جنت میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ