یورپی یونین کو دھچکا، نیٹو ممبر کا منجمند روسی اثاثوں پر یوکرین کو قرض دینے سے انکار

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے نے یورپی یونین کی روس کے منجمد اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرضہ دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

نیٹو کے  2 بار سربراہ  رہنے والے ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز واضح کیا کہ ناروے یورپی یونین کی اس تجویز کی حمایت نہیں کرے گا جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے لیے قرض کی ضمانت کے طور پر استعمال کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی اثاثے ضبط کرنے میں بین الاقوامی قانون کا احترام لازم ہے، اٹلی کی وزیراعظم کا یورپی یونین کو انتباہ

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ ناروے اپنے 2 ٹریلین ڈالر کے قومی فنڈ سے یورپی یونین کے 160 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی ضمانت دے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایسا ممکن نہیں۔

اسٹولٹن برگ کے مطابق ناروے کی شمولیت کا انحصار یورپی یونین کی حتمی تجویز پر ہوگا۔

یورپی کمیشن کا منصوبہ ہے کہ بیلجیئم میں موجود روسی ریاستی اثاثوں کو گروی رکھ کر یوکرین کے لیے قرض جاری کیا جائے۔ اس اسکیم کے تحت یوکرین کو یہ قرض صرف اسی صورت میں واپس کرنا ہوگا جب جنگ کے بعد روس سے تاوان کی رقم حاصل ہو، جو فی الحال غیر یقینی سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منجمد اثاثوں کی ’چوری‘ پر رد عمل انتہائی سخت ہوگا، روسی انتباہ

بیلجیئم نے روسی فنڈز پر قانونی ضمانت دینے سے انکار کیا ہے جب تک تمام یورپی یونین ممالک اس کے مالی اور قانونی خطرات کو مشترکہ طور پر قبول نہ کریں۔

اسی دوران یوکرین میں بدعنوانی کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قریبی ساتھی تیمور مینڈچ پر کم از کم 100 ملین ڈالر کے کک بیکس وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یورپی یونین کا قرض پروگرام منظور نہ ہوا تو یوکرین کی حکومت کے پاس فروری تک کے بعد اخراجات کے لیے فنڈز ختم ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پُراسرار موت، پولیس نے تحقیقات میں کیا انکشاف کیا؟

بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ