عدلیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ بھیانک رہا، وزیرِ دفاع کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت وزیرِاعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تاریخ اس لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آج پارلیمان کی ترمیم پر اعتراض کرنے والے ججز اُس وقت خاموش تھے جب ’کینگرو کورٹسبنا کر نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

نواز شریف کو ہٹانے کا آغاز کہاں سے ہوا، یہ سب کے سامنے آنا چاہیے

وزیر دفاع نے کہا کہ اُس وقت عدلیہ کے کچھ مخصوص افراد کی ’غیرت‘ نہیں جاگی، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت نواز شریف کو نااہل کرنے اور سیاست سے باہر کرنے کا عمل جاری تھا، وہی افراد آئین کی بے توقیری بھی کرتے رہے اور آج پارلیمانی ترمیم کے خلاف بول رہے ہیں۔

ججز کے رویے پر تنقید

خطاب میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ چند ججز نواز شریف کے مقدمات کے دوران اپنے اہل خانہ تک کو بلا کر کہتے تھے کہ دیکھو آج ہم نواز شریف کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یہی ججز شاعری بھی کرتے ہیں، سیاسی بیانات بھی دے رہے ہیں، جبکہ اپنے ماضی کے کردار اور فیصلوں کو بھول گئے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کا کردار ہمیشہ بھیانک رہا

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر تاریخی موڑ پر عدلیہ کا کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے، شاید ہی کسی دوسرے ملک کی عدلیہ کا کردار اتنا بھیانک رہا ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جو مزید تلخی کا باعث بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا