صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر کی منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریۂ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیے 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
قانونی ماہرین کے مطابق منظوری کے بعد ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔















