لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب جمعرات کو 2 کشتیوں کے الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ مجموعی طور پر 95 غیر قانونی تارکین وطن حادثے کا شکار ہوئے۔

ریڈ کریسنٹ کے مطابق پہلی کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہوگئے۔ دوسری کشتی میں 69 افراد موجود تھے جن میں 2 مصری اور درجنوں سوڈانی شامل تھے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید، تارکین وطن سے سلوک کو غیرانسانی قرار دیدیا

الخمس لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 118 کلومیٹر مشرق میں واقع ساحلی شہر ہے۔

بدھ کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے بتایا تھا کہ لیبیا کے ساحل کے شمال-شمال مغرب میں قائم البحری آئل فیلڈ کے قریب ربر کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 42 افراد لاپتا اور مردہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

2011 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے دوران معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے مرکزی گزرگاہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اٹلی: کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 26 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک، مزید کی تلاش جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کوسٹ گارڈ اور الخمس پورٹ سکیورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، جبکہ لاشیں مقامی پراسیکیوشن کی ہدایات کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

اکتوبر کے وسط میں طرابلس کے مغربی ساحل سے 61 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جبکہ ستمبر میں IOM نے بتایا تھا کہ 75 سوڈانی باشندوں کو لے جانے والی کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

گزشتہ ہفتے جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران برطانیہ، اسپین، ناروے اور سیرالیون سمیت کئی ممالک نے لیبیا پر زور دیا تھا کہ وہ مہاجرین کی حراستی مراکز بند کرے جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں