مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔

وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز

ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10 کا تعلق تحصیل جہلم، 10 کا تعلق تحصیل دینہ اور 19 کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔ ہر ٹریکٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر پنجاب میں زراعت کو فروغ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی پنجاب میں زراعت کو جدید بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی زراعت اور پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہاکہ زراعت پاکستان اور صنعتی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سوپر سیڈرز، بیلرز اور کبوٹا مشینوں کے استعمال سے فصل جلانے، سموگ پر قابو پانے اور جدید زراعت کے فروغ میں بڑی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، للہ جہلم روڈ کی جلد تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نئے بلاک اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام، اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے جہلم کو لنک کرنے جیسے کئی منصوبے عوامی خدمت کی بہترین مثالیں ہیں۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ملک کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

انہوں نے دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبے کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا