چوری کی حیران کن واردات، بچی کے ردعمل پر چور نے سب واپس کر دیا، ویڈیو وائرل

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں چور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی لوٹتا ہے، اور واردات کے دوران دکاندار کو تھپڑ بھی مارتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں موجود چھوٹی بچی نے خوف کے باوجود ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھانے کی چیز چور کو دے دی۔ بچی کے اس ردعمل نے چور کے دل پر اثر ڈالا اور اس نے فوری طور پر دکاندار کو اس کی ساری چیزیں واپس کر دیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور بچی کے ماتھے پر پیار بھرا بوسہ دیتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔ واردات کے بعد دکاندار نے اپنی بیٹی کو گلے لگا کر سکون کا سانس لیا،  اس جذباتی منظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت اور محبت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کئی صارفین نے بیٹیوں کو رحمت قرار دیا اور کہا کہ اس ویڈیو نے انہیں رُلا دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ فیک ویڈیو ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار