’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خارجی دہشتگرد احسان اللہ ولد عبدالجنان نے انکشاف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر افواج پاکستان کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ احسان اللہ نے بتایا کہ وہ کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔

احسان اللہ نے کہا کہ خوارج نے بکتر بند گاڑی اور ٹینک کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت متعدد کارروائیاں کیں اور نوجوانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بدفعلی جیسے گناہ کی طرف بھی دھکیلتے رہے۔ خوارج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاک فوج کافر ہے، حالانکہ حقیقت میں خود خوارج کافر اور مرتد ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران ’فتنۃ الہندوستان‘ کے 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

احسان اللہ نے مزید بتایا کہ جب انھوں نے خوارج کے جھوٹ اور منفی اقدامات کو دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ پاکستانی فوج حقیقی مسلمان اور اخلاقی اقدار کی حامل ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور نماز و کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔

احسان اللہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ دہشتگرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشتگرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید

سیکیورٹی فورسز نے بھی واضح کیا ہے کہ ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور مذہب کے نام پر دہشت، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ انکشافات پاکستان میں نوجوانوں کی ذہنی تربیت اور مذہبی شعور کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر مذہب کے نام پر سماج میں انتشار پھیلا کر ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور برسلز میں منعقد

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت