پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی رونمائی کی اس تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا شریک ہوئے، جبکہ سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈاسن شاناکا نے ٹیم کی نمائندگی کی۔
Captains with the tri-series prize ©️🏆
KFC Presents VGOTEL Mobile Tri-Nation Series 2025 trophy unveiled 🎥#CricketKiJeet | #PAKvZIM | #PAKvSL | #SLvZIM pic.twitter.com/k775Xh08Sz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2025
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سری لنکا کے کپتان چریتھ اسالنکا طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔
اسی وجہ سے وہ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
سہ ملکی سیریز کا آغاز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔
لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 4،4 میچز کھیلے گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سہ ملکی سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 اہم کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں موجود نہیں ہوں گے۔
بورڈ نے بتایا کہ کپتان کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔














