وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما محمد حنیف عباسی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے۔
حنیف عباسی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہہ دینا کہ تمام مساجد اور مدارس غیر قانونی یا قبضے کی زمین پر قائم ہیں، کافی نہیں ہے اس کو ثابت بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میری کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے‘۔
خواجہ آصف صاحب کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں مدارس غیر قانونی جگہوں پر تعمیر ہیں۔
“میری کوئ مسجد کوئ مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے”
حنیف عباسی#11thHour pic.twitter.com/bMC55xsmva— Waseem Badami (@WaseemBadami) November 17, 2025
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہزاروں مدارس غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین پر قائم کیے گئے ہیں، جس پر مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔














