نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی سالانہ تنخواہ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، صارفین نے اسے ’حیرت انگیز طور پر کم‘ قرار دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر ظہران ممدانی سالانہ 258,750 ڈالر تنخواہ حاصل کریں گے۔ انہیں یہ خصوصی سہولت بھی میسر ہوگی کہ وہ شہر کے میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں بغیر کرایہ ادا کیے رہائش اختیار کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی پرتعیش شادی تقریب، نظریات پر سوال اٹھنے لگے

شہری حکومت کو جمع کرائی گئی مالیاتی دستاویزات کے مطابق ممدانی کی مجموعی ذاتی دولت کا تخمینہ تقریباً 200,000 ڈالر لگایا جاتا ہے۔

ممدانی کی تنخواہ نے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ دی ہے، جہاں متعدد صارفین نے کہا کہ نیویارک جیسے بڑے اور معاشی اعتبار سے اہم شہر کے میئر کو اس سے زیادہ تنخواہ ملنی چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’نیویارک سٹی کے میئر کی تنخواہ بڑی ٹیک یا لا فرم کے انٹری لیول ملازم سے زیادہ ہونی چاہیے۔ 260 ہزار ڈالر واقعی کم ہیں‘۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’اتنے بڑے شہر کو چلانے کے لیے درکار مہارت کے مقابلے میں یہ تنخواہ کم ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کو دھمکی کیوں دی؟

دیگر صارفین نے بھی اس خیال کا اظہار کیا کہ نیویارک سٹی کی ٹریلین ڈالر معیشت کو دیکھتے ہوئے میئر کی تنخواہ کئی گنا زیادہ ہونی چاہیے، جبکہ ٹیک کاروباری شخصیت وکاس ریڈی نے تجویز دی کہ ’میئر کو کم از کم پانچ ملین ڈالر سالانہ ملنے چاہئیں‘۔

واضح رہے کہ ظہران ممدانی اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے میئر کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور جنوری میں عہدہ سنبھالیں گے۔ 34 سالہ ممدانی شہر کے پہلے مسلمان اور گزشتہ ایک صدی کے سب سے کم عمر میئر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت