پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ون ڈے سیریز کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ ترک کرنے پر کس نے آمادہ کیا؟ بالآخر یہ نام بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد سری لنکن ٹیم نے غیر متوقع طور پر دورہ ختم کر کے واپس جانے کی اجازت مانگی تھی، اور اطلاعات کے مطابق 8 کھلاڑی وطن واپسی کے لیے تیار تھے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں کھیل کے میدان آباد رکھنے میں پاکستان کا کردار کیا رہا؟ راشد لطیف نے بتا دیا

اس اچانک صورتحال کے پیچھے کون تھا اور کس نے کھلاڑیوں کو دورہ ادھورا چھوڑنے کے لیے تیار کیا؟ سری لنکن میڈیا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی لینڈرز کو پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر اکسانے والے خود سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا تھے۔ ان پر الزام ہے کہ پہلے انہوں نے دورہ ختم کرنے کی دھمکی دی اور بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں کو بھی واپسی کے لیے تیار کیا۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے حکام کپتان کے اس رویے پر حیران رہ گئے اور اب ان کے خلاف تادیبی کارروائی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چریتھ اسالنکا کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

چریتھ اسالنکا ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد پہلے ہی وطن واپس جا چکے ہیں اور آج سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کی دورہ پاکستان ختم کرنے کی درخواست بورڈ نے مسترد کر دی تھی اور کھلاڑیوں کو سیریز جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام

وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فوری طور پر سری لنکن ٹیم اور انتظامیہ سے ملاقات کر کے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد مہمان ٹیم دورہ جاری رکھنے پر راضی ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ