ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فرنچائز کو اپنے اگلے اقدامات خود عوام کے سامنے لانے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پی ایس ایل مینجمنٹ کو متعدد ای میلز بھیجی گئیں جن میں ٹیم کی ویلیوایشن اور رینیوئل لیٹر کا مطالبہ کیا گیا تاہم ان کا کوئی جواب نہیں ملا۔

ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای میلز بلکہ اس کے لیگل نوٹس اور چیئرمین پی سی بی کو بھیجے گئے خط کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیے: ملتان سلطانز کے علی ترین کا پی سی بی کو دوٹوک جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

فرنچائز کے مطابق دیگر ٹیموں کے نمائندے بھی یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ملتان سلطانز کو ویلیوایشن و رینیوئل کے عمل میں شامل کیوں نہیں کیا جا رہا لیکن اس حوالے سے بھی کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔

علی خان ترین نے سوال اٹھایا کہ پسِ پردہ بات چیت کیسے ہو جب سامنے والا بات چیت کرنے کو تیار ہی نہیں؟

مزید پڑھیں: پی سی بی کی جانب سے پابندی پر ملتان سلطانز کا مؤقف سامنے آگیا

ملتان سلطانز نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ خفیہ طور پر حل ہونا چاہیے تھا مگر پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے مسلسل خاموشی کی وجہ سے انہیں یہ معاملہ کھلے عام اٹھانا پڑ رہا ہے۔

قانونی کارروائی سے خبردار

علی خان ترین نے خبردار کیا کہ اگر پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ کا یہی رویہ برقرار رہا تو پھر ہمیں قانونی کارروائی کرنی پڑے گی جو کہ ان کے بقول آخری اور ناپسندیدہ آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ چائے بسکٹ پر بھی حل ہوسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا،  آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں، سبب کیا بنا؟

انہوں نے صورتحال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازعہ انتہائی آسانی سے معمول کے مکالمے کے ذریعے حل ہو سکتا تھا مگر کمزور انا نے سادہ معاملات کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ان کے مطابق حالات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ معاملہ جلد حل نہیں ہوگا تاہم وہ اب بھی امید رکھتے ہیں کہ بہتر فیصلے سامنے آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟