لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے اور اسپیکر کی طرف سے اعلان کے بغیر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 18 کا ضمنی انتخاب: عمر ایوب کی غیر سیاسی اہلیہ مہم کیسے چلا رہی ہیں؟

یہ صورتحال ممبر قومی اسمبلی، ملک محمد عامر ڈوگر کے خط کے تناظر میں سامنے آئی، جس میں 6 اکتوبر 2025 کو اسپیکر کو ارسال شدہ خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔

قواعد و ضوابط کی روشنی میں عمل

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط، رول 39 اور 398 کے مطابق ہر عام انتخابات کے بعد اور بعد میں کسی بھی وقت اسپیکر کو اپوزیشن لیڈر کے اعلان کے لیے ممبران کو تاریخ، وقت اور مقام کی اطلاع دینا لازمی ہے۔

رول 39 کے مطابق ممبران کے دستخط شدہ نام کی تصدیق کے بعد اسپیکر سب سے زیادہ حمایت رکھنے والے ممبر کو لیڈر آف اپوزیشن کے طور پر اعلان کریں گے۔

رول 398 کے تحت، اگر لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ خالی ہو جائے تو اسے رول 39 کے مطابق دوبارہ پُر کیا جائے گا۔

سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر نے ابھی تک ممبران کو کسی تاریخ، وقت یا مقام کے بارے میں مطلع نہیں کیا، جس کی وجہ سے لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کے لیے کوئی کارروائی ممکن نہیں۔ ممبران کو اعلان کے بعد ہی اپنی تجاویز جمع کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا

قومی اسمبلی کے خط میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سی پی ایل اے نمبر 4446 تا 4449 /2025 میں فیصلے میں پشاور ہائی کورٹ کے سابقہ حکم کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ پشاور ہائی کورٹ مسئلے کی سماعت کرے اور اگر قابل سماعت ہو تو اسے منظور یا مسترد کرے۔ اس سلسلے میں، سابق لیڈر آف اپوزیشن، عمر ایوب خان کی نااہلی کا معاملہ ابھی پشاور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق، اس لیے لیڈر آف اپوزیشن کے اعلان کا عمل تب تک جاری نہیں ہو سکتا جب تک اسپیکر ممبران کو قواعد کے مطابق مطلع نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا