پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیکII 8 تا 19 نومبر منعقد ہوئی جس کا مرکزی محور انسداد دہشتگردی تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان و امریکی بحریہ کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ
مشق کے تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے اور یہ مشق 18 نومبر 2025 کو باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوئی۔
اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی طرف سے سینیئر عسکری حکام موجود تھے۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت، عملی غالبی اور اعلیٰ جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مشترکہ تربیت کا مقصد انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا۔
اس حوالے سے آبادی والے علاقوں میں کارروائیوں اور بارودی سرنگوں کے تدارک کے حوالے سے مشقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
مزید پڑھیے: دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور چین مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے تیار
شاہین اسٹرائیک II نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔














