عرفان صدیقی بہترین انسان اور اصولی سیاست کے علمبردار تھے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عرفان صدیقی بہترین انسان اور اصولوں کی سیاست کے علمبردار تھے۔

مزید پڑھیں: عرفان صدیقی اعلیٰ شخصیت کے حامل انسان تھے، انہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا، رانا ثنااللہ

وزیر قانون نے کہا کہ عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ گہری وابستگی کے ساتھ قومی سطح پر قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا اور سینیٹ میں ہمارے پارلیمانی رہنما بھی رہے۔

مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وہ شاندار استاد اور باصلاحیت سیاستدان تھے، گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے ہمیشہ مسائل کا حل نکالتے تھے۔ مرحوم کے انداز گفتگو اور اصولی سیاست سے ہمیں سیکھنا چاہیے، کیونکہ سیاست میں انتشار قوموں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp