ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟
منصوبے سے ملک کو 3200 میگاواٹ تک سستی بجلی کی ترسیل میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا۔

بینک کی فنانسنگ میں 285 ملین ڈالر کا OCR قرض اور 45 ملین ڈالر کا رعایتی قرض شامل ہے۔ نئی لائن کے باعث لائن لاسز میں کمی اور گرڈ کی بھروسے مندی میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی نیشنل پاور پالیسی 2021 اور ویژن 2025 کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالیاتی استحکام کو بھی مضبوط کرے گا، جبکہ سستی بجلی کے بہتر انضمام سے اوسط لاگت میں کمی کی توقع ہے۔














