مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ نے سینٹر دوستین ڈومکی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟
بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی دوستین ڈومکی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی کو وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سالہ معاہدے سے متعلق انہوں نے تحریری طور پر کچھ نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیے: بلوچستان میں اقتدار کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کیا معاہدہ ہوا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ معاہدے کے حوالے سے مرکزی قیادت کی سطح پر بات چیت ہوئی ہو تاہم انہوں نے اس حوالے سے صرف سنا ہے۔
سلیم کھوسہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان سمیت دیگر چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہی ہے ایسے حالات میں تبدیلی کی باتیں کرنا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کی سیاست میں ہلچل، کیا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی قریب ہے؟
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر مرکزی قیادت ضرور نوٹس لے گی۔













