پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے حوالے سے شہروں کے ناموں پر گردش کرتی خبروں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال واضح کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار
پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے کسی شہر کا انتخاب ابھی طے نہیں ہوا اور یہ اختیار مکمل طور پر کامیاب بولی دہندگان کے پاس ہوگا۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صرف وہ 6 شہر تجویز کیے ہیں جن میں سے نئی ٹیمیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیے: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا
بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ شہروں کی فہرست میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ فرنچائز جیتنے والے سرمایہ کار کریں گے۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے نئی ٹیموں کے لیے بین الاقوامی سطح پر درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں اور خواہشمند گروپس کو 15 دسمبر تک ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔













