ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں انہوں نے شاندار 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کرکٹ کے عالمی ریکارڈ میں اپنا نام شامل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا
اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ وہ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کی ہے، جس میں تمام 11 فل ممبر ٹیمیں کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز اور نیپال بھی شامل ہیں۔
🚨 SHAI HOPE WRITTEN HISTORY 🚨
– Shai Hope becomes the first player to score an International century against all 11 full member nations. 🥶 pic.twitter.com/3rYCXhLArR
— Tanuj (@ImTanujSingh) November 19, 2025
یہ ان کی ون ڈے کی 19ویں سنچری بھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے 19 سنچریوں کے ریکارڈ کو برابر کیا۔
یاد رہے کہ کرس گیل 25 سنچریوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل
میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 247 رنز بنائے، لیکن میزبان نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے 3 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
شائی ہوپ کے اس سنگِ میل نے نہ صرف انہیں عالمی سطح پر منفرد مقام دیا بلکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے بھی فخر کا لمحہ ثابت ہوا۔













