آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں آج 21 نومبر کو ورلڈ ہیلو ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد افراد اور اقوام کے درمیان مکالمے، برداشت اور امن کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کی بنیاد ایک سادہ مگر مؤثر لفظ ’ہیلو‘ پر رکھی گئی ہے، جو گفتگو کے دروازے کھولتا اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

ورلڈ ہیلو ڈے پہلی بار 1973 میں اس وقت متعارف کرایا گیا جب مصر اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ اس دن کو امریکی بھائیوں برائن میک کورمیک اور مائیکل میک کورمیک نے بطور پرامن پیغام دنیا کے سامنے پیش کیا، جنہوں نے 7 زبانوں میں دنیا بھر کے رہنماؤں کو 1,360 خطوط لکھ کر باور کرایا کہ تنازعات کا حل طاقت نہیں بلکہ بات چیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں

ورلڈ ہیلو ڈے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اسے اب تک 180 سے زائد ممالک میں سرکاری و عوامی سطح پر سراہا جا چکا ہے، جبکہ 31 نوبیل امن انعام یافتگان سمیت دنیا کی نامور شخصیات جن میں ملکہ الزبتھ دوم، دلائی لاما، پوپ جان پال دوم، کوفی عنان اور مدر ٹریسا شامل ہیں اس عالمی مہم کی حمایت کر چکی ہیں۔

اس دن میں شرکت کے لیے کوئی خصوصی طریقہ کار مقرر نہیں، البتہ ہر شخص سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کم از کم 10 افراد کو سلام کرکے امن، دوستی اور مثبت مکالمے کا پیغام پھیلائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز  کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

منتظمین کے بقول، ’ایک عالمی تقریب کے طور پر ورلڈ ہیلو ڈے نہ صرف مقامی سطح پر شرکت کو بڑھاتا ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو امن کے عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟