’چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والی طالبہ نے موت سے قبل 45 منٹ میں 5 بار مدد مانگی‘، تحقیقات میں انکشاف

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے جے پور میں نجی اسکول کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر جاں بحق ہونے والی چوتھی جماعت کی طالبہ کے معاملے پر سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں اسکول انتظامیہ کی شدید غفلت اور متعدد حفاظتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 سالہ طالبہ نے اپنی موت سے تقریباً 45 منٹ قبل کلاس ٹیچر سے پانچ مرتبہ مدد طلب کی۔ بچی کلاس فیلوز کی جانب سے ڈیجیٹل سلیٹ پر درج کیے گئے نازیبا تبصروں کی شکایت کر رہی تھی، تاہم ٹیچر نے ’ اصلاحی قدم‘ اٹھانے کے بجائے کلاس میں ڈانٹ پلائی، جس سے بچی ’پریشان، شرمندہ اور حد درجہ دل شکستہ‘ دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: طالبعلم نے میٹرک میں نمبر کم آنے پر خودکشی کرلی

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ بچی کی جانب سے متعدد ذہنی دباؤ کے اشاروں کے باوجود اسے اسکول کونسلر کے پاس نہیں بھیجا گیا، جو کہ سی بی ایس ای کے لازمی اینٹی بُلنگ ضوابط اور پوکسو سے متعلق رپورٹنگ کے تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

کمیٹی نے مزید بتایا کہ جس مقام سے بچی نے چھلانگ لگائی، اسے فرانزک معائنے سے پہلے دھو دیا گیا، جو کارروائی میں سنگین رکاوٹ ہے۔ سی بی ایس ای نے اسکول کو اس معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: مدرسے میں تشدد سے طالبعلم کی موت، مرکزی ملزم بیٹے سمیت گرفتار

سی بی ایس ای کے مطابق، کمیٹی نے الحاق کے بائی لاز کی ’سنگین خلاف ورزیاں‘ اور بچوں کی حفاظت، بُلنگ کی روک تھام، اور اسکول کے بنیادی ڈھانچے میں ’شدید کوتاہیاں‘ پائی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسکول ایک ’صحت مند ماحول‘ برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔

پینل نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اسکول میں سیکیورٹی اور سیفٹی کمیٹی موجود نہیں تھی، اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی ناکافی تھی۔ کمیٹی نے بچی کے والدین سے ملاقات کے بعد بتایا کہ گزشتہ 18 ماہ سے والدین کی جانب سے بُلنگ کی متعدد شکایات اسکول انتظامیہ نے مسلسل نظر انداز کیں، جو انتظامی غفلت کی سنگین مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت