وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نام خط، مندرجات کیا ہیں؟

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے اڈیالہ جیل میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کے حق کی مبینہ خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کیے جانے والے اس خط کے مطابق عمران خان کے اہلِ خانہ، خصوصاً ان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکا گیا، اُن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس عمل کو  غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

خط میں کیے گئے مطالبات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پنجاب حکومت سے 4 نکاتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جن میں  عدالتی احکامات پر فوری اور مکمل عمل درآمد، بدسلوکی کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل و پولیس حکام کو واضح اور سخت ہدایات اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خط میں مزید کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور اس جماعت کے قائد ہیں جس کے مینڈیٹ سے خیبر پختونخوا میں حکومت قائم ہے، لہٰذا ان کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے کر قانون کی بالادستی، انسانی وقار اور عدالتی فیصلوں کے احترام کو یقینی بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا