’35 دن تک اغوا رہنے کے بعد رہائی کیسے ممکن ہوئی؟ اداکار حسن احمد نے بتادیا

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار اور ماڈل حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ اغواکاروں نے انہیں 35 دن تک اغوا کرکے رکھا۔

حسن احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کیریئر، ذاتی زندگی اور اغوا کے واقعے کے بارے میں مختلف سوالات کیے۔ اداکار نے بتایا کہ ایک رات شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد وہ گھر کے لیے نکلے کہ راستے میں اے ٹی ایم استعمال کرنے کے لیے رکے، اسی دوران 5 سے 6 افراد نے ان پر کپڑا ڈالا اور زبردستی انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اغواکاروں نے مجھے زنجیروں سے باندھ دیا اور 35 دن تک اغوا کرکے رکھا اس کے بعد تاوان طے ہوا، جب سی پی ایل سی  شامل ہوئی تو تاوان لینے کی رات اغواکاروں کے خلاف کارروائی کردی گئی لیکن میں اس کارروائی کے وقت وہاں موجود نہیں تھا، کارروائی کے دوران اغواکاروں کے ہاتھوں سے رقم گرگئی اور اغوا کار کا ساتھی گرفتار ہوگیا تاہم اغواکار بھاگ نکلا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگلی صبح مجھ سے ایک شخص ملنے آیا اور کہا کہ میں تمہارے اغوا میں شامل نہیں، صرف میری گاڑی استعمال ہوئی ہے، میں تمہیں چھوڑ رہا ہوں جس کے بعد 35 دنوں بعد میں نے روشنی دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: چوروں کو ڈھونڈنے والے 4 افراد کھوجی کتوں سمیت اغوا

اغوا سے بازیابی کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اس وقت میری ذہنی کیفیت اتنی خراب تھی کہ میں نےگھر پہنچ کر رونا شروع کردیا اور گھر میں موجود ہر شخص حتیٰ کہ ملازموں سے بھی پاؤں پکڑ کر معافی مانگی لیکن آج تک مجھے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ لوگ پکڑے گئے یا نہیں‘۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل حسن احمد کی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل بھی اپنے ایک انٹرویو میں شوہر حسن احمد کے 35 دن تک اغوا کیے جانے کا قصہ سنا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت